بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نواب شیر وسیر کے آبائی علاقہ پہنچنے پر لوٹا،لوٹاکے نعرے

فیصل آباد (ممتاز رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نواب شیر وسیر کواپنے آبائی علاقے میں واپسی پر عوام کے شدید غیض و غضب کا سامنا،لوگوں نے لوٹا،لوٹا کے نعرے لگائے ، متعددنوجوان گرفتار۔تفصیلات کے مطابق نواب شیر وسیرپارٹی سے انحراف کے بعد گزشتہ روز جب پہلی بار اپنے آبائی علاقے پہنچے تو اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی ،جنہوں نے ان کے خلاف لوٹا،لوٹا کے نعرے لگانا شروع کردیئے ،مشتعل نوجوانوں نے نواب شیر وسیر کے پوسٹر بھی پھاڑ دیئے ،اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئ اورنعرے بازی کرنے والے بعض نوجوانوں حراست میں لے لیا گیا ۔