بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افسران کسی دباؤ، لالچ یا ذاتی تعلق کا شکار ہوئے بغیر اپنے فرائض پوری ایمانداری انجام دیں،چیئرمین نیب

اسلام آباد : چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے افسران پر زور دیاہے کہ وہ کسی دباؤ، لالچ یا ذاتی تعلق کا شکار ہوئے بغیر اپنے فرائض پوری ایمانداری، دیانتداری اور تندہی سے سرانجام دیں۔

10ویں “انوسٹی گیٹرز بیسک انڈکشن کورس، (IBIC-X)” کی کامیاب تکمیل پر پاسنگ آؤٹ تقریب نیب ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوئی۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد نے کامیاب شرکاء کو اسناد اور کورس کے پوزیشن ہولڈرز کو شیلڈز دیں تقریب میں نیب افسران، شرکاء اور ان کے والدین/اہل خانہ نے شرکت کی۔

نیب کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی (PACA) کی جانب سے نیب کی اپنی مہارت اور وسائل کو استعمال کرتے ہوئے تنظیمی ضروریات اور بدعنوانی کے بڑھتے ہوئے رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ٹیلرمیڈکورس منعقد کرایا گیا۔ اس 18 ہفتوں کے طویل کورس کو 14 افسران نے جوائن کیا اور مکمل کیا جن میں FPSC کے تجویز کردہ 11 اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور نیب کی اپنی اکیڈمی میں 3 حاضر سروس نیب افسران شامل ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز مسٹر طارق راجپر، مسٹر وقار احمد اور مسٹر۔ ثناء اللہ نے کورس کے دوران بالترتیب پہلی تین پوزیشنیں حاصل کیں۔
چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے افسران کو مبارکباد دی اور ان پر زور دیا کہ وہ کسی دباؤ، لالچ یا ذاتی تعلق کا شکار ہوئے بغیر اپنے فرائض پوری ایمانداری، دیانتداری اور تندہی سے سرانجام دیں۔ علاوہ ازیں چیئرمین نیب نے افسران کو ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں غیر جانبداری سے تفتیشی کام کرنے کی تلقین کی۔ چیئرمین نیب نے نوجوان افسران کو مشورہ دیا کہ وہ معاملے کی سچائی کا پتہ لگانے کے لیے سائنسی طور پر جدید طریقوں سے تحقیقات کریں اور مسائل کے حل کے لیے اؤٹ اف باکس پالیسی اختیار کریں۔ انہوں نے نوجوان افسران پر مزید زور دیا کہ وہ اپنی محنت سے نیب کی شاندار روایات کو برقرار رکھیں۔ اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھا کر، اپنے کردار کو محفوظ رکھ کر اور پیشہ ورانہ کام میں کمال حاصل کریں۔
چیئرمین نیب نے IBIC-X کورس مکمل کرنے والے نوجوان افسران کے والدین کو بھی مبارکباد دی۔
قبل ازیں پاکستان اینٹی کرپشن اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل عرفان نعیم منگی نے چیئرمین نیب کی رہنمائی پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ زیر تربیت افسران نے متعلقہ قوانین کو مدنظر رکھتے ہوئے وائٹ کالر کرائمز کی تحقیقات کے حوالے سے عملی تربیت حاصل کی۔