facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اگر کوئی پابندی نہ لگائے تو روس سے سستاتیل خرید سکتے ہیں ، مفتاح اسماعیل نے واضح کر دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ اگر موقع ملا توپاکستان روس سے سستاتیل خریدنے کے لیے تیار رہے گا، بشرطیکہ اس معاہدے کی وجہ سے کوئی پابندیاں نہ لگائی جائیں۔ گزشتہ روز امریکی میڈیا (سی این این )سے بات کرتے ہوئے اسماعیل کا کہنا تھا کہ میرے لیے روسی تیل خریدنے کا تصور کرنا مشکل ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پاکستانی بینکوں کے لیے ایل سی کھولنا یا روسی تیل خریدنے کا بندوبست کرنا ممکن نہیں ہوگا

اور نہ ہی اس معاملے کے لیے روسی فیڈریشن نے ہمیں تیل فروخت کرنے کی پیشکش کی ہے۔وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پچھلی حکومت نے روس سے تیل خریدنے کی بات کی تھی جس کیلئے انہوں نے روسی فیڈریشن کو خط بھی لکھا تھا لیکن اس خط کا جواب نہیں دیا گیا

،لہذاروس نے ہمیں تیل کی پیش کش نہیں کی اور اب وہ پابندیوں کی زد میں ہے۔مفتاح اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ ”ہم نے یوکرین اور روس سے کہا ہے کہ جو بھی ملک ہمیں گندم فروخت کرنے کو تیار ہے ہم اس سے گندم خریدیں گے ۔