اسلام آباد(طارق محمودسمیر)پی ٹی آئی کاجلسہ منسوخ کرانے میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور بعض دیگر حکومتی شخصیات نے اہم کردار اداکیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے حالیہ جلسے سے قبل وزیرداخلہ محسن نقوی اور کچھ حکومتی شخصیات نے وزیراعلٰی خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسے رابطہ کیا اور انہیں ممکنہ انتشارسے بچنے کے لئے جلسہ منسوخ کرنے پرقائل کیاجس کے بعد سیکرٹری داخلہ پنجاب اور آئی جی جیل خانہ جات سے رابطہ کیاگیااور آئی جی جیل خانہ جات نے اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ کوہدایت کی کہ بانی پی ٹی آئی کو اپنے کمرے میں لاکر علی امین گنڈاپورسے رابطہ کرایاجائے جس پر سپرٹنڈنٹ نے عملدرآمدیقینی بنایاتاہم یہ واضح نہیںکہ یہ رابطہ موبائل فون پر کرایاگیایالینڈ لائن نمبرپر، ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپورکو خیبرپختونخوا پولیس کی سپیشل برانچ کی طرف سے بھی یہ رپورٹ دی گئی تھی کہ جلسے کی صورت میں انتشار پھیل سکتاتھا،ذرائع کاکہناہیکہ علی امین گنڈاپورکی طرف سے تمام ترصورتحال سے آگاہ کئے جانے کے بعد بانی پی ٹی آئی نے انہیں پارٹی رہنماؤں بیرسٹرگوہراوراعظم سواتی کو ان کے پاس بھیجنے کاکہا،ذرائع کے مطابق رات ایک بجے بیرسٹرگوہراور اعظم سواتی کو اڈیالہ جیل کے سینئرحکام کی طرف سے ٹیلی فون کرکے بتایاکہ صبح ساڑھے سات بجے وہ عمران خان سے ملنے آئیں ،انہوں نے ضروری بات کرنی ہے چنانچہ اس لئے دونوں سینئررہنمائوں کو دیگررہنمائوں سے مشاورت کاموقع ہی نہیں ملا،وہ اگلی صبح ساڑھے سات بجے علی گوہراور اعظم سواتی اڈیالہ جیل پہنچے اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی جس میں انہوں نے جلسہ منسوخی کی ہدایت کی ،ذرائع کے مطابق وزیرداخلہ محسن نقوی کے پی ٹی آئی قیادت سے مسلسل رابطے رہتے ہیں انہوں نے اس سے پہلے بجلی معاملے پر بھی خیبرپختونخواحکومت اوروفاق کے درمیان کشیدگی ختم کرانے کے لئے اہم کرداراداکیاتھا۔
پی ٹی آئی جلسہ منسوخی میں محسن نقوی کااہم کردار








