اسلا م آباد(نیوز ڈیسک )سابق وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا مفتاح اسماعیل کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کو امریکا کے خوف کے علاوہ کیا چیز ہے جو روس سے سستا تیل خریدنے سے روک رہی ہے ؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی اہم رہنما نے مفتاح اسماعیل کے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ یہ شخص جھوٹا ہے ،یہ کہتا ہے کہ ” ہم 45دن کے بعد روس سے تیل خریدیں گے ،اگر پابندیاں نہ لگیں“،
مسٹر روس سے تیل کی خریداری پر کوئی پابندی نہیں ہے ،بھارت سے ہی پوچھ لو۔واضح رہے کہ مفتاح اسماعیل نے امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگرہم پر پابندیاں نہ لگائی جائیں تو ہم روس سے سستا تیل خرید سکتے ہیں ۔
The man is a liar! He says after 45 days we will buy oil from Russia if there are no sanctions. Ignorant man! There are NO sanctions on purchasing oil from Russia. Ask India! So what's actually stopping him from buying other than fear of US? pic.twitter.com/wqphQF8dOP
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) May 31, 2022









