بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑکاعامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد(ممتازنیوز )وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے بیورو چیف ایکسپریس نیوز اسلام آباد عامر الیاس رانا کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ ماں ایسی عظیم ہستی ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں مرحومہ کی وفات سوگوار خاندان کے لئے ناقابل تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے،مرحومہ کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاءکبھی پُر نہیں ہو سکے گا،عامر الیاس رانا اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔