بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کچے کے ڈاکوئوں کے حملے میں زخمی ہونیوالے سپاہی کوائیر ایمبولنس کے ذریعے لاہور منتقل کردیا گیا

لاہور(ممتازنیوز)پنجاب کی پہلی ائیر ایمبولنس کی عوام کی جان بچانے کی خدمت کا انقلابی سفر جاری،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر شدید زخمی سپاہی کو لاہور منتقل کردیا گیا۔

کچے کے ڈاکوﺅں کے حملے میں شدید زخمی پولیس اہل کارکو شیخ زید ہسپتال رحیم یار خان سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیوروسائنسز لاہور منتقل کیاگیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے گزشتہ روز رحیم یار خان میں شیخ زید ہسپتال کا دورہ کیا تھا اور زخمی پولیس اہل کاروں کی عیادت کی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو شدید زخمی پولیس اہل کار کے بارے میں بتایاگیا تھا جسے حالت سنبھلنے پر لاہور منتقل کیاگیا۔

21 جولائی کو ائیر ایمبولنس کے ذریعے میانوالی میں چھت سے گر کر شدید زخمی ہونے والی خاتون حلیمہ بی بی کو روالپنڈی منتقل کیاگیا تھا۔

حلیمہ بی بی کی جان بچانے کے لئے ائیر ایمبولنس کا پہلی بار استعمال ہوا تھا۔