اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے زیر حراست رکن قومی اسمبلی امتیاز چودھری نے والدہ سے ملاقات کی ، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔
رکن اسمبلی امتیاز چودھری پروڈکشن آرڈر جاری ہونے پر آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے، جہاں اجلاس میں جانے سے قبل ان کی والدہ سے ملاقات ہوئی۔
امتیاز چودھری کو والدہ نے گلے لگا لیا، اور آبدیدہ ہوگئیں ، ایم این اے حاجی امتیاز چودھری ماں کے گلے لگ کر رو پڑے، امتیاز چودھری کی والدہ نے بیٹے کے ماتھے کو چوما، اس موقع پر دیگر سیاسی رہنما بھی موجود تھے۔
پی ٹی آئی کے زیر حراست ایم این اے والدہ سے ملاقات کے دوران روپڑے








