اسلام آباد : وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ملاقات کی اور انہیں بلوچستان کی سکیورٹی و مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی،اس موقع پر وزیراعظم نے کہاکہبلوچستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشت گرد حملے بزدلانہ کارروائیاں تھیں جن کا کوئی جواز پیش نہیں کیا جا سکتا ، ہماری بہادر سکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنایا،انہوں نے بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کی، وزیر اعظم نے دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے ان کے خلاف بھرپور کارروائی کی ہدایت کی ۔
وزیراعظم سے محسن نقوی اور سرفراز بگٹی کی ملاقات، بلوچستان کی سکیورٹی و مجموعی صورتحال پر بریفنگ








