خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی مشیربرائے سماجی بہبود مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق مشعال یوسفزئی سے قلمدان پارٹی میں بیشتر عہدے داروں کے نالاں ہونے پر واپس لیاگیا۔
سماجی بہبود کا محکمہ سابق صوبائی وزیر قاسم شاہ کو دے دیا گیا۔ مشعال یوسفزئی کو ہٹائے جانے کے بعد کابینہ میں خواتین کی نمائندگی ختم ہونے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی کے پچھلے دور حکومت میں بھی کابینہ میں کوئی خاتون شامل نہیں تھی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشعال یوسفزئی سے قلمدان واپس لے لیاگیا








