اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) نے آسان ٹیکس ریٹرن جاری کردیا ۔چیف کوآرڈینیٹر تاجر دوست سکیم نعیم میر نے اپنے بیان میں کہا کہ آسان ٹیکس ریٹرن فارم تاجر دوست سکیم کے تحت جاری کیا گیا ھے تاکہ نان فائلرز آسان ٹیکس ریٹرن فارم پُر کریں اور فائلر بن جائیں۔ تاجر پرچیز پر ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی سے پریشان تھے اب آسان ٹیکس ریٹرن کے ذریعے فائلر بنتے ہی 236 G اور 236 H کا ٹیکس 2فیصد اور 2.5 فیصد کی شرح سے کم ھوکر بلترتیب 0.1 فیصد اور 0.5 فیصد ھوجائے گا جو ایڈجسٹ ایبل ھوگا ۔نعیم میر نے بتایا کہ تاجر دوست سکیم کے تحت وصول کیا گیا ایڈوانس ٹیکس بھی ایڈجسٹ ایبل ھوگا، غلط فہمی دور کر لی جائے کہ یہ مینیمم ایڈوانس ٹیکس ھے جو لازمی ادا کرنا ھوگا، ایسا ہر گز نہیں یہ ایڈوانس ٹیکس بھی بجلی کے بلوں و دیگر کے ایڈوانس ٹیکسز ہی کی طرح ایڈجسٹ ایبل ھے، ۔نعیم میر کا کہنا تھا کہ آسان ٹیکس ریٹرن میں ٹریڈر اپنا بینک اکاونٹ نمبر درج کرے گااور اس بینک اکاونٹ میں ریفنڈ کی رقم خودکار طریقے سے واپس مل جائے گی مزید یہ کہ آسان ٹیکس ریٹرن میں ظاہر کی گئی آمدن پر نارمل ٹیکس سلیب اپلائی ھوگا اور خودکار طریقے سے ٹریڈر کا واجب الادا ٹیکس بتا دیا جائے گا، ٹریڈر کے کم سے کم اثاثہ جات کا اظہار بھی ٹیکس ریٹرن میں ممکن ھوگا ، نعیم میر کا کہنا تھا کہ اب ہم اب وعدوں کی تکمیل کی جانب بڑھ رھے ہیں ، تاجر بھی احتجاج کا راستہ چھوڑیں اور مزاکرات کی میز پر آجائیں ، یہ ہم سب کا ملک ھے اور ہم نے ملکر ہی چلانا ھے۔








