بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کچے کے ڈاکو نے اپنا یوٹیوب چینل بنا لیا، لائک اور سبسکرائب کی اپیل،ویڈیووائرل

لاہور: کچے کے ڈاکو کی جانب سے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کچے کے ڈاکو محمد یار بلوچ کی جانب سے ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی جس میں وہ عوام سے اپیل کررہے ہیں کہ ان کے چینل کو زیادہ سے زیادہ لائک اور سبسکرائب کیا جائے ۔
خیال رہے کہ چند روز قبل کچے کے ڈاکوؤں کے حملے میں 12 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے بعد سے توقع کیا جارہی ہے کہ جلد ہی پولیس کی جانب سے کچے کے علاقے میں بڑا آپریشن شروع کیا جائے گا۔ دوسری جانب اعلیٰ حکام نے کچے کے علاقے میں آپریشن کے لیے پولیس نفری بھیجی تھی تاہم 25 اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لینے سے انکار کردیا ۔  فاروق آباد کانسٹیبلری سے کچے کے لئے روانہ ہونے والے 25 اہلکار راستے میں بس سے اُتر گئے اور انہوں نے وہاں ڈیوٹی سے انکار کر دیا ۔
4 روز قبل اہلکاروں کو کچے کیلئے روانہ کیا گیا تھا جو ظاہرپیر انٹرچینج کے قریب اترے ۔
ڈیوٹی سے انکار کرنے والے اہلکاروں کی جانب سے ریزرو انچارج کو کہا گیا کہ اپنے نقصان کے ذمے دارہیں لیکن کچے میں نہیں جائیں گے جس پر متعلقہ انچارج نے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کردی  ۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب کانسٹیبلری کے اہلکاروں کا متبادل عملہ رحیم یارخان پہنچ چکا ہے اورآپریشن کے لیے طلب کی گئی نفری میں سے اب کوئی غیر حاضر نہیں ہے ۔
یاد رہے کہ آئی جی پنجاب عثمان انور بھی 4 روز قبل کچے میں جوانوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے پہنچے تھے۔