بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایران کے سابق وزیر دفاع ایرانی افواج کا ڈپٹی چیف آف  سٹاف مقرر  

 

تہران: ایران کے سابق وزیر دفاع کو ایرانی افواج کا ڈپٹی چیف آف سٹاف مقرر کر دیا گیا ۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق تہران میں بدھ کی صبح نئے فوجی حکام کے عہدوں کے حوالے سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا اس تقریب میں ایرانی افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل محمد حسین باقری نے بھی شرکت کی۔
گزشتہ ہفتے صدر مسعود پیزشکیان کی کابینہ میں بریگیڈیئر جنرل عزیز ناصر زادہ کو بریگیڈیئر جنرل محمد رضا اشتیانی کی جگہ ایران کا وزیر دفاع بنایا گیا تھا۔
سابق وزیر دفاع کو اب ایرانی افواج کے ڈپٹی چیف آف اسٹاف کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔