اسلام آباد:وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑنے کہاہے کہ حکومت ٹیکس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،تاجرٹیکس ادائیگی کی ذمہ داری پوری کریں،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپورسے اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابطہ نہیں کیا،حکومت نے ہی رابطہ کیاتھا،شریف برادران کا مولافضل الرحمان سے رابطہ رہتا ہے ،ان کے گلے شکوے دورکئے جاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے عطاتارڑنے کہاکہ علی امین گنڈا پورمیٹنگ میں کچھ اورہوتے ہیں کیمرے پر کچھ اور ہوتےہیں ،ان سے اسٹیبلشمنٹ نے کوئی رابطہ نہیں کیاحکومت نے ہی رابطہ کیاتھا،گنڈاپورکی مجبوریوں کو سمجھتاہوں انہیں جو اڈیالہ جیل سے کہاجاتاہے وہی کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت ٹیکس کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ، تاجر ٹیکس دینے کی ذمہ داری پوری کریں ،تاجرٹیکس دیں گے تو تنخواہ دار طبقے کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات خوش اسلوبی سے چل رہے ہیں، اس سے معاہدہ ہوجائے گا،جلد آئی ایم ایف اوردوست ممالک کے حوالے سے خوشخبری ملے گی۔وزیراطلاعات نے کہاکہ دوست ممالک کے ساتھ تعلقات بہترہورہے ہیں، ایک شخص نے چین پر الزام لگا دیاتھا،بانی پی ٹی آئی نے دوست ممالک کو ناراض کیاتھا،نوازشریف کی لندن روانگی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہاکہ
لندن جانے کی خبروں کی تصدیق نہیں کرسکتاجب کنفرمیشن آئے گی تو بتادوں گا۔انہوں نے کہاکہ شریف برادران کامولانافضل الرحمان سے رابطہ رہتا ہے ،ان کے تحفظات دورکئے جاسکتے ہیں،مولانا ہمار ی صفو میں آکر بیٹھیں سیاست میں با ت چیت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آزادامیدواروں نے پارٹی ڈکلیر نہ کی توکوئی بھی جماعت رابطہ کرسکتی ہے،ہم نے ابھی تک ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ وزارت قانون جب ضروری سمجھے گی چیف جسٹس کا نوٹیفکیشن جاری کردے گی اس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔
تاجرٹیکس ادائیگی کی ذمہ داری پوری کریں،حکومت کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،عطاء تارڑ








