بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعلی ٰپنجاب کی ہدایت پر میں نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے سخت کومبنگ آپریشن ،محکمہ وائلڈ لائف کا چھاپہ، نایاب برفانی چیتے کی کھال برآمد، ملزم گرفتار

لاہور(ممتازنیوز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں نایاب جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے سخت کومبنگ آپریشن،محکمہ وائلڈ لائف نے چھاپہ مارکارروائی کرتے ہوئے نایاب برفانی چیتے کی کھال برآمد کرلی جبکہ ملزم کوگرفتار کرلیا۔

مزید تفتیش پہ پورے گروہ کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور گرفتاریوں کے لئے آپریشن جاری ہے۔ملزم کو نجی سوسائٹی لاہور میں مشترکہ کارروائی میں گرفتار کرکے برفانی چیتے کی کھال برآمد کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں نایاب برفانی چیتے کی قیمت 20 ہزار ڈالر ہے جو پاکستانی 56 لاکھ روپے بنتے ہیں

سینیئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کامیاب کارروائی پر ڈائیریکٹر جنرل، مدثر اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصم کامران، وائلڈ لائف کی تمام ٹیم اور پولیس پارٹی کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی کے لئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا،جنگلات اور جنگلی حیات کا تحفظ موسمی تبدیلیوں کے چیلنج سے نمٹنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، گرفتار ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے نایاب جنگلی جانوروں کی کھال فروخت کرنے کا غیر قانونی دھندہ کر رہا تھا

پاکستان دنیا کے ان 12 ممالک میں شامل ہے جہاں نایاب برفانی چیتے پائے جاتے ہیں،برفانی چیتے پاکستان میں نسل ختم ہونے کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات میں شامل ہیں،پاکستان میں تین سو سے چار سو برفانی چیتے باقی بچنے کی اطلاعات ہیں،عالمی سطح پر نایاب برفانی چیتے کی نسل کی بقاء کے لئے خصوصی کوششیں جاری ہیں جن میں پاکستان بھی شامل ہے،تاریخ میں پہلی بار پنجاب میں جنگلی حیات اور جانوروں کے تحفظ کے لئے قوانین پر سخت ترین عمل درآمد کا آغاز کیا گیا،وزیر اعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پہلی بار پنجاب میں بھی جدید ممالک کی طرز پر جنگلات اور جنگلی حیات کی ڈیجیٹل میپنگ کا آغاز کیا گیا ہے