بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ ، تحریک انصاف کو سپریم کورٹ کا بڑا جھٹکا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے پاکستان تحریک انصاف کی لانگ مارچ کے حوالے سے درخواست پر اعتراض لگا دیا ہے۔ درخواست کو رجسٹرار سپریم کورٹ بھجوادیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق رجسٹرار آفس کی طرف سے لگائے گئے اعتراض میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔ متعلقہ فورم کی دستیابی کے باوجود سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا۔ رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے اپنے اعتراض میں مزید کہا ہے کہ جس مسئلے کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے اس پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے جس پر مسئلہ پر پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہو اس کو دوبارہ نہیں سنا جا سکتا ۔ درخواست کو رجسٹرار سپریم کورٹ کو بھجوادیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ انہیں لانگ مارچ کی اجازت دے انہوں نے لانگ مارچ کی تاریخ دینے کا فیصلہ بھی سپریم کورٹ کے فیصلے تک موخر کردیا ہے۔