بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رکن اسمبلی غلطی سے مردہ قرار، نام ووٹر لسٹ سے خارج

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کو غلطی سے فوت قرار دے دیا۔ رکن سندھ اسمبلی ریاض حیدر کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے موصول ایس ایم ایس میں بتایا گیا ہے کہ آپ فوت ہو چکے ہیں۔ریاض حیدر نے کہا کہ ایسے عمل سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کیا کارکردگی ہے، سازش کے تحت ووٹر لسٹ میں گڑ بڑ کی جا رہی ہے۔