پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم وپاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سوشل میڈیا ٹیم سے ملاقات کے دوران پشاورمیں اپنے قیام کی وجہ بتاتے ہوئے کہاہے کہ حکومت بنی گالہ سیل کر کے مجھے نظر بند کرنا چاہتی ہے، حکومت کسی بھی طرح ہماری تحریک کو ناکام کرنا چاہتی ہے، مجھے نظر بند کرتے تو غیر موجودگی میں عوام کا حوصلہ کم پڑ سکتا تھا۔انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ میں خود میدان میں نہ ہوتا تو کارکنوں کا جوش کم ہوتا، 2014 کی غلطیوں کو دہرا نہیں سکتا تھا، ڈی چوک پہنچ جاتا تو خونی تصادم کا خطرہ بڑھ جاتا۔انہوں نے کہا کہ مارچ ختم کرنے کا مقصد فورسز اور کارکنوں میں تصادم سے بچنا تھا، ہماری سیاسی تحریک پر امن ہے، حکومت پر تشدد بنانا چاہتی ہے۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ ہم تشدد کی جانب آئیں لیکن ہمیں اس سے بچنا ہے، سپریم کورٹ فیصلے کے بعد قوم کو جلد نئی حکمت عملی سے آگاہ کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ پر امن رہیں۔
عمران خان نے پشاورکے بنکر میں چھپنے کی وجہ بتادی








