اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما وسابق وفاقی وزیر شفقت محمود کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوگئی ۔پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ الحمد للہ شفقت محمود کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوچکی ہے،شفقت نے دعاؤں پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے،انشاءاللہ جلد ہی وہ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے ۔خیال رہے کہ شفقت محمود کی میڈیکل رپورٹس اور چیک اپ میں پتے میں سوجن سامنے آئی تھی جس کے باعث ان کی سرجری کی گئی ۔
الحمد للہ شفقت محمود صاحب کی سرجری کامیابی سے مکمل ہوچکی ہے.
شفقت صاحب نے دعاؤں پر تمام دوستوں کا شکریہ ادا کیا ہے. انشاءاللہ جلد ہی وہ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سنبھالیں گے https://t.co/Hbcyccvgn9
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) June 1, 2022









