اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی اکثریت نے قومی اسمبلی میں واپسی کی مخالفت کردی۔نجی ٹی وی کےمطابق آئی آرآئی ایس کی طرف سے تازہ سروے رپورٹ جاری کی گئی ،رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے حامیوں سے سوال کیا گیا کہ کیا پی ٹی آئی کو اسمبلی سے استعفے واپس لینے چاہئیں جس پرپارٹی کے 78فیصد حامیوں نے کہاکہ استعفوں کا فیصلہ درست ہے اسمبلی میں واپس نہیں آنا چاہیے، 16فیصد نے اسمبلی میں واپسی کی حمایت کی جب کہ چھ فیصد لوگوں نے کسی رائے کا اظہار نہیں کیا۔
پی ٹی آئی کے 78فیصد حامی قومی اسمبلی میں واپسی کے مخالف








