بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین نیب جسٹس(ر )جاوید اقبال نے اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین نیب جسٹس(ر )جاوید اقبال نے تعیناتی کے مدت پوری ہونے پر اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو جسٹس(ر)جاوید اقبال کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی ۔ جسٹس(ر) جاویداقبال نے سٹاف اور افسروں سے الودعی ملاقاتیں بھی کیں۔

نئے چیئرمین کی تعیناتی تک ڈپٹی چیئرمین ظاہرشاہ بطور قائم مقام چئیرمین نیب فرائض دیں گے

خیال رہے کہ 26 مئی 2022 کو قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس 1999 میں ترمیم کا بل کثرت رائےسے منظور کیا گیا تھا۔

بل کے مطابق چیئرمین نیب کی 3 سالہ مدت کے بعد اسی شخص کو دوبارہ چیئرمین نیب نہیں لگایا جائے گا۔

نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے مشاورت چیئرمین کی مدت ختم ہونے سے 2 ماہ پہلے شروع کی جائے گی اور یہ عمل 40 روز میں مکمل کرنا ہوگا۔

بل کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر میں اتفاق رائے نہ ہونے پر تقرر کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی کو جائےگا۔ پارلیمانی کمیٹی چیئرمین نیب کا نام 30 روز میں فائنل کرے گی۔