بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موڈیزنے پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کردیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)معاشی درجہ بندی کے عالمی ادارے’’ موڈیز‘‘ نے آئی ایم ایف سے قرض کے اجرا میں تاریخ کے پیش نظر پاکستان کے آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی کردیا۔جمعرات کو موڈیزکی طرف سے جاری بیان کے مطابق مقامی اور غیرملکی کرنسی کی صورت حال غیرمستحکم رہی۔آئی ایم ایف بیل آؤٹ کی بحالی میں تاخیر سے مالیاتی خدشات بڑھ رہے ہیں۔موڈیز نے پاکستان کو بی تھری کیٹیگری میں رکھتے ہوئے کہاکہ یہ فیصلہ پاکستان کی اپنی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اضافی بیرونی مالی اعانت حاصل کرنے کی صلاحیت کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

موڈیزکے مطابق کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور کرنسی پر دباؤ ہے، رواں سال پاکستان کی جی ڈی پی چاراعشاریہ پانچ سے پانچ فیصد رہنے کا امکان ہے