اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )حکومت نے پٹرول کے بعد عوام پر بجلی بم بھی گرا دیا ہے۔ نیپرا نے بجلی 7 روپے 90 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق نیپرا نے بجلی بنیادی اوسط ٹیرف میں اضافہ کر دیا۔نیپرا نے اپنا فیصلہ حکومت کو بھجوا دیا ۔بجلی کا اوسط ٹیرف چوبیس روپے بیاسی پیسے فی یونٹ مقرر کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نیپرا کے فیصلے پر نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔ اس سے پہلے نیپرا کا تعین کردہ ٹیرف 16 روپے 91 پیسے تھا۔









