بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جرمن وزیر خارجہ آئندہ ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی

برلن (مانیٹرنگ ڈیسک )جرمنی کی وزیر خارجہ انالینا باربوک اگلے ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جرمن وزیر خارجہ اپنے دورہ پاکستان میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت ملکی قیادت سے ملاقات کریں گی جس میں یورپی یونین کے ساتھ تجارت جیسے امور پر بات چیت ہوگی۔ انالینا باربوک کی اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات اور وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر اور ہم منصب بلاول بھٹو سے مذاکرات ہوں گے۔