بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنیکا اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اپنے بیان میں پی ٹی آئی کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے الزام عائد کیا کہ حمزہ شہباز کو مسلط رکھنے کیلئے لوٹوں کا نامزد الیکشن کمیشن ہر حد تک جائے گا۔
انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے خطرے کا سامنا ہے، مہنگائی کے عفریت نے لوگوں کو دبوچ لیا ہے، نہیں معلوم حکومت بجٹ کیسے دے گی؟
فواد چودھری نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے خلاف غداری کے مقدمے درج کرا رہی ہے، سیاسی جماعتیں گفتگو بھی نہیں کر سکتیں، حالات یہ ہیں کہ ملک سیاسی تقسیم کا شکار ہے۔