بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کیخلاف بغاوت کا مقدمہ ،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے خلاف بغاوت کے مقدمے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرنےکے لیے کمیٹی سے استدعا کی۔رانا ثنااللہ نےکہا کہ عمران خان کا لانگ مارچ مسلح جتھوں کے ساتھ وفاق پر حملہ تھا، پولیس افسران اور اسلحہ عمران خان کے ساتھ تھا، اس کے شواہد ہیں۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے خلاف بھی بغاوت کے مقدمے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر نے کابینہ کمیٹی کے ارکان کو بریفنگ دی، کابینہ کمیٹی کے شرکاء آئندہ ہفتے دوبارہ ملاقات کریں گے۔وزارت داخلہ کے مطابق 25 مئی کو وفاق پر مسلح چڑھائی اور وفاق و صوبوں سے عدم وفاداری کی گئی، عمران خان کو دفعہ124 کے تحت عمرقید اور جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔