اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم و پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی پانچ سال پورے کرتی۔ سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دورہ سعودی عرب سے واپسی پر پتہ چلا کہ میری نا اہلی کا فیصلہ آ رہا ہے، نا اہلی کا فیصلہ آنے پر کہا کہ ہم نے نوکری نہیں کرنی، سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے پر اپنی گاڑی سے جھنڈا اتروا دیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحریک عدم اعتماد کو غیر جمہوری اقدام نہیں ہے، ہماری خواہش تھی کہ پی ٹی آئی پانچ سال پوری کرتی۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو نے ہدایات دے رکھی تھی کہ کبھی بھی پارلیمنٹ کا فورم نہیں چھوڑنا۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی یہ نہیں کہنا چاہیے کہ پاکستان تین حصوں میں تقسیم ہو جائیگا، عمران خان کے بطور سابق وزیراعظم اس بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں، عمران خان کا یہ بیان ملک کیلئے خطرناک ہے، چیئرمین پی ٹی آئی اپنے الفاظ واپس لے۔
یوسف رضاگیلانی کا عمران خان کواپنے الفاظ واپس لینے کا مشورہ








