بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان اداروں سے آئینی حدود سے تجاوز کامطالبہ کر رہے ہیں ، خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیردفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں تمام اداروں میں قومی ڈائیلاگ ہونا چاہیے،پچھلے دس پندرہ دن میں ہمارے ساتھ بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا،ہر ادارے کو آئینی طریقے سے کام کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اداروں سے آئینی حدود سے باہر آنے کا مطالبہ کر رہے ہیں،عمران خان اتنا دلیر ہے کہ بغیر مقدمے کے ضمانتیں کرارہا ہے،ان کے اس رویے کے باوجود سیاسی بات ہونی چاہیے،عمران خان نے جو الفاظ استعمال کئے کسی اور لیڈر نے کئے ہوتے تو کیا ردعمل ہوتا؟عمران خان کے یہ الفاظ کسی قوم پرست پارٹی رہنما نے کہے ہوتے تو کیا ردعمل ہوتا؟25مئی سے پہلے انہوں نے بات چیت کرنے کی کوشش کی تھی ،بات چیت کے سلسلے کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے۔وزیردفاع نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے افغانستان منتقل ہونے کی بات کی ، کوئی اور کرتا تو کیا ہوتا؟۔