بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات نہیں بنانے چاہئیں : خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوال اٹھایا ہے کہ عمران خان جیسی باتیں اگر کسی قوم پرست رہنما نے کی ہوتیں تو کیا ہوتا؟پھر بھی عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات نہیں بنانے چاہئیں ۔

نجی ٹی وی  کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف سے میزبان نے سوال کیا کہ کیا سلیمان شہباز کو وزیراعظم کے ساتھ سرکاری دوروں پر جانے کے بجائے پاکستان آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہیے؟ خواجہ آصف نے کہا کہ ایسا ہونا چاہیے اور ایسا ضرور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان جیسی باتیں اگر کسی قوم پرست رہنما نے کی ہوتیں تو کیا ہوتا؟ پھر بھی عمران خان کے خلاف غداری کے مقدمات نہیں بنانے چاہئیں، عمران خان کو خود کو تباہ کرنے کے لیے چھوڑ دینا چاہیے۔