بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی کی اقوام متحدہ کو مداخلت کی دعوت،بیرسٹر علی ظفر میدان میں آگئے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف قانون دان وسابق وفاقی وزیر بیرسٹرسید علی ظفر نے احتجاج سے روکنے کے معاملے پر پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی طرف سے اقوام متحدہ کو لکھے گئے خط پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ سیاسی بنیادوں پر حکومت کی طرف سے حزب اختلاف کو ہراساں کیا جانا پاکستان کا داخلی معاملہ ہے جسے سیاسی طور پر اور اپنی عدالتوں کے ذریعے حل ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پاکستان کے داخلی معاملات کو اقوام متحدہ میں لے جایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے پاس ایسا کوئی اختیار نہیں کہ وہ اس داخلی معاملے کو حل کرے ۔