بھارت کے وزیرِاعظم نریندر مودی نے عید میلادالنبیؐ کے موقع پر بھارت سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کی ۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پیغام میں نریندر مودی نے ہم آہنگی، خوش حالی، ترقی اور اتحاد و یگانگت کے لیے دعا کی۔ انہوں نے لکھا کہ میں اس پرمسرت موقع پر تمام مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
بھارت میں ربیع الاول کا چاند 4 ستمبر کو نظر آگیا تھا اس لیے وہاں آج (پیر کو) عید میلادالنبیؐ منائی جارہی ہے۔
دنیا بھر کے مسلمانوں کو بھارتی وزیرِاعظم کی طرف سے عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد








