بالی وڈ سُپر اسٹار شاہد کپور کا فنی ہونا بھی انکی شہرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے کیونکہ اداکار کی مزاحیہ رِیلز مداحوں کو خوب پسند آتی ہیں اور وہ مزید ایسی رِیلز کی فرمائشیں کرتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
فلم ‘ جب وی میٹ’ میں ایک چاکلیٹی ہیرو اور پھر ‘کبیر سنگھ’ میں ایک پُرتشدد ولن نما ہیرو کے کرداروں کو اپنی بہترین اداکاری سے سُپر ہٹ بنانے والے اداکار شاہد کپور بالی وڈ متوالوں کے دلوں میں ایک خاص مقام رکھتے ہیں۔
معصوم سی صورت پر ان کے شرارتی ایکسپریشن نوجوان لڑکیوں کے دلوں کو ہمیشہ چھو جاتے ہیں۔
انسٹاگرام پر تقریباً 47 ملین فالوورز رکھنے والے شاہد کپور نے مزاحیہ تاثرات کے ساتھ بھنگڑا انداز میں پرفارمنس دیتے ویڈیو جاری کی تو مداحوں کے چہرے پر مسکراہٹ نے قبضہ جمالیا۔
شاہد کپور کی جانب سے انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی مختصر ویڈیو میں 2008 کی فلم ’سنگھ از کنگ‘ کے ہٹ گانے ’جی کردا‘ پر رقص کیا گیا، جس میں اکشے کمار اور کترینہ کیف کے ڈانس مووز آج تک سب کو یاد ہیں۔
شاہد کپور کو اپنی اس مزاحیہ ویڈیو میں گرے ہوڈی اور میچنگ پینٹ پہنے پرجوش انداز میں اپنے گھر پر ہی رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے ، انہوں نے میوزک اور لیرکس کے مطابق اپنے چہرے کے تاثرات کیساتھ زبردست ڈانس کیا ۔
ویڈیو کے آخر میں ’جب وی میٹ‘ اسٹار نے بھنگڑا پیش کرکے اپنے اندر موجود پنجابی ’وائبز‘ کو بھی باہر لے آئے۔
اس ویڈیو کو جہاں بےشمار لائکس ملے وہیں لائک کرنے والوں میں ان کی اہلیہ میرا کپور بھی شامل تھیں۔
انہوں نے سال 2015 میں میرا سے شادی کی تھی ، اب اس جوڑے کے دو بچے ہیں۔
کام کے حوالے سے بات کی جائے تو شاہد کپور نے 4 ستمبر کو اپنی آنے والی فلم ’دیوا‘ کی شوٹنگ مکمل کی۔ فلم اگلے سال 14 فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
بعد ازاں شاہد کپور نے ہدایت کار وشال بھردواج کے ساتھ ایک تفریحی فلم لانے کیلئے تیار ہیں۔
ناڈیاڈوالا گرانڈسن انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بننے والے اس پراجیکٹ کا نام فی الحال فائنل نہیں ہوا ہے۔
اس پراجیکٹ میں شاہد کپور کے ساتھ ترپتی دمری لیڈ رول ادا کریں گی۔
شاہد اس سے قبل وشال بھردواج کے ساتھ 2009 کی ایکشن تھرلر فلم کامنی اور 2014 کی کرائم ایکشن حیدر میں کام کر چکے ہیں۔









