بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سلمان خان کے مداحوں کیساتھ ‘بڑا فراڈ’ ہوگیا

شوبز انڈسٹری میں بڑی بڑی شخصیات کے نام پر فراڈ کوئی نئی بات نہیں، جسکا تازہ نشانہ بالی وڈ کے میگا اسٹار سلمان خان کے مداح بن گئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے ایک آل لائن ٹکٹنگ پلیٹ فارم کی پوسٹ وائرل تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ رواں برس 5 اکتوبر کو سلمان خان آرلنگٹن تھیٹر میں منعقد ہونے والے ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔

اس پوسٹ میں سلمان خان کی ایک تصویر بھی دکھائی گئی تھی، جس میں وہ مائیک پر مداحوں سے خطاب کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

دریں اثنا سلمان خان کے منیجر جارڈی پٹیل نے آج اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سلمان خان کے امریکہ میں ہونے والے شو کی یہ فرضی پوسٹ شیئر کی اور لوگوں سے اپیل کہ وہ دھوکےبازوں کے چُنگل میں نہ آئیں اور ہر گز ٹکٹ نہ خریدیں۔

اسکرین شاٹ

بعدازاں سلمان خان نے بھی امریکہ میں ایک تقریب میں اپنی مبینہ شرکت کے بارے میں جاری افواہوں کی تردید جاری کردی۔

انسٹاگرام پر مداحوں کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے اپنے نام کو دھوکہ دہی کے لیے استعمال کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی اعلان کردیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan (@beingsalmankhan)

مذکورہ پوسٹ میں مداحوں کو مطلع کیا گیا کہ سلمان خان یا ان سے وابستہ کمپنیاں اور ٹیمیں رواں برس امریکہ میں ہونے والے کسی بھی کنسرٹ یا تقریب کا اہتمام نہیں کر رہی ہیں۔

پوسٹ میں واضح کیا گیا کہ ‘ایسا کوئی بھی دعویٰ سراسر غلط ہے کہ سلمان خان رواں برس امریکہ میں پرفارم کریں گے’۔

سلمان خان کی جانب سے اپیل کی گئی کہ براہ کرم ایسے جھوٹے دعووں کی تشہیر پر مبنی ای میلز، پیغامات یا اشتہارات پر بھروسہ نہ کریں۔

پوسٹ میں اعلان کیا گیا کہ دھوکہ دہی کیلئے سلمان خان کے نام کا غلط استعمال کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سلمان خان اور انکی جانب سے تردید جاری ہونے کے بعد انکے نام پر جاری فراڈ بےنقاب ہوچکا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ دھوکے میں آکر ابتک سلمان خان کے کتنے مداح اِس فرضی تقریب کے ٹکٹ خرید کر لُٹ چکے ہیں۔

واضح رہے کہ محض چند روز قبل بھارت کے معروف گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ کے کنسرٹ کے آن لائن ٹکٹس چند منٹوں میں ہی ‘سولڈ آؤٹ’ ہوگئے تھے۔