بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئینی ترمیم ،حکومت کوسبکی ،مولاناسب پربھاری

اسلام آباد ( طارق محمود سمیر ) وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی میں اتحادی حکومت کوششوں کے با وجو آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں پیش کرنے میں ناکام رہی، اس تمام تر صورت حال کا ذمہ دار بظاہر تو حکومت کو قرار دیا جا رہا ہے اور تحریک انصاف خوشیاں منارہی ہے کیونکہ وہ یہ بجھتی ہے کہ اگر یہ آئینی ترامیم 20 اکتوبر تک منظور نہ ہو ئیں تو نیا چیف جسٹس آئے گا اور اس کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف ملے گا اور وہ جیل سے باہر آجائیں گے جب کہ موجودہ حکمران چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کو کسی نہ کسی طرح برقرار رکھنا چاہتے ہیں مولانا فضل الرحمان حجز کی ریٹائر منٹ کیلئے عمر کی حد بڑھانے کے حق میں نہیں تھے جس کے حکومت نے پیپلز پارٹی سے مشاورت کے بعد میثاق جمہوریت پر عمل کرنے کی غرض سے الگ آئینی عدالت قائم کرنے کی تجویز دی اور اس آئینی عدالت کو تمام وہ اختیارات دینے کی تجویز ہے جو اس وقت سپریم کورٹ کے پاس ہے، وفاقی آئینی عدالت کا دائرہ اختیار آئینی معاملات پر اپیلیں سننے سمیت دیگر اختیارات دینے کی بات کی گئی ہے لیکن اصل مسئلہ حکومتی مذاکراتی ٹیم کا ہوم ورک پورا نہ ہونا اور انہیں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ مذاکرات میں بر وقت ترمیم کے مسود یکی کاپی نہ دینے کی وجوہات بتائی گئی ہیں، جس طریقے سے آئینی ترامیم کو پارلیمنٹ سے منظور کرانے کی کوشش کی گئی وہ قطعی طور پر جمہوری تقاضوں اور اصولوں سے مطابقت نہیں رکھتا، یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ حکومت کی ناقص حکمت عملی اس کے لیے سیکی کا باعث بنی ہے، مجوزہ آئینی ترمیمی بل کا جو مسودہ سامنے آیا ہیاس سے صاف ظاہر ہے کہ مسائل آئینی ترمیم سے نہیں بلکہ حکومتی رویے سے پیدا ہوئے ، آئینی ترامیم کے مسودے میں کوئی کسی قسم کے ذاتی مقاصد نہیں بلکہ میثاق جمہوریت کے تحت کیے جانے والی فیصلوں کو عملی جامہ پہنانے کی شقیں شامل ہیں ، مسودے میں مجموعی طور پر 54 تجاویز شامل ہیں جن کے تحت آئین کے آرٹیکل 163 ایمیں ترمیم کر کے اسے اصل حالت میں بحال کیا جائے گا جس کی سابق چیف جسٹس عطاء بندیال کی سربراہی میں بینچ نے صدارتی ریفرنس پر متنازع تشریح کی ، ملک میں آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا جائے گا، آئینی عدالت کے فیصلے پر اپیل آئینی عدالت میں سنی جائینگی ، بل میں چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں البتہ نئے چیف جسٹس کی تقرری کا طریقہ کا ر تبدیل کیا جائے گا، چیف جسٹس پاکستان کا تقرر سپریم کورٹ کے 5 سینئر ججز کے پینل سے ہوگا، حکومت سپریم کورٹ کے 5 سینئر حجز میں سے چیف جسٹس لگائیگی ، اسی طرح مجوزہ آئینی ترامیم کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ بھیجز کا دوسرے صوبوں کی ہائیکورٹس میں تبادلہ کیا جاسکیگا ، عدلیہ سے متعلق آئینی ترار وقت کا تقاضا ہیں لیکن ان آئینی ترامیم کی منظوری کے لیے درست طریقہ کار اپنایا جائے ،حکومت سینیٹ اور اسمبلی کے دوبارہ اجلاس بلانے سے پہلے آئینی ترامیم پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، خاص طور پر جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، جو ایک زیرک اور تجربہ کار سیاست دان ہیں انہیں اعتماد میں لینا ضروری ہے تا کہ دوبارہ سیکی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔