اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے ملک میں جاری بحران پر کہا ہے کہ یہ سب ن لیگ پر ڈال کر خود میسنے بنے ہوئے ہیں۔ جمعہ کو فواد چودھری نے ملک میں جاری بحران پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ تبصرہ کیا ۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے اس طوفان کی ذمے دار ن لیگ تو ہے ہی لیکن پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم، فضل الرحمٰن اور لوٹوں کو مت بھولیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ موجودہ تباہی کی ذمہ داری پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے، یہ بھی اس جرم میں ن لیگ کے ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں لیکن یہ سب ن لیگ پر ڈال کر خود میسنے بنے ہوئے ہیں۔
اس کے ساتھ ہی فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر’’اس ہفتےکی اہم خبریں‘‘کے عنوان سے ایک چارٹ بھی پوسٹ کیا ۔
اس چارٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں بجلی 12 روپے فی یونٹ مہنگی، پٹرول اور ڈیزل 60 روپے لیٹر مہنگا، گھی 208 روپے کلو مہنگا، آٹا 20 کلو کا تھیلا 300 روپے مہنگا اور موڈیز نے پاکستان کے آؤٹ لک کو مثبت سے منفی کردیا ہے۔
مہنگائ کے اس طوفان کی ذمہ دارنون لیگ تو ہے ہی لیکن پیپلز پارٹی، MQM، BAP, فضل الرحمنٰ اور لوٹوں کو مت بھولیں جو اس جرم میں نون لیگ کے ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں موجودہ تباھی کی ذمہ داری اس پوری ٹیم پر عائد ہوتی ہے یہ سب نون پر ڈال کر خود میسنے بنے ہوئے ہیں #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) June 3, 2022









