بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لانگ مارچ کی ناکامی کا پہلا شکار، عمران خان نے شفقت محمود سے استعفیٰ لے لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر شفقت محمود نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا،انہوں نے اپنا استعفیٰ پارٹی چیئرمین عمران خان کو بھجوادیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں بیماری کے باعث ذمہ داریاں جاری نہیں رکھ سکتا۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان لانگ مارچ میں بندے نہ لانے اور مریدکے سے ہی واپس آجانے پر شفقت محمود سے ناراض تھے اور ان کو معطل کردیا تھا۔عمران خان نے ان سے استعفیٰ طلب کیا جس پر انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا۔شفقت محمو پر پر سوشل میڈیا پر بھی تحریک انصاف کے حامیوں کی طرف سے شدید تنقید کی جا رہی تھی۔شفقت محمود کی جگہ شاہ محمود قریشی کو پنجاب کا صدر بنائے جانے کا امکان ہے۔