بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت، محسن نقوی کی مولانا فضل الرحمان سے ایک اور اہم ملاقات

 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک بار پھر جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر پہنچے۔
مولانا فضل الرحمان پی ٹی آئی کے ظہرانے میں شرکت کے بعد واپس پہنچے تو محسن نقوی ملاقات کے لیے تشریف لائے۔
وی نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان اور محسن نقوی کے درمیان ملاقات میں مجوزہ آئینی ترامیم اور سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
واضح رہے کہ حکومت اتوار 15 ستمبر کو آئینی ترمیم کرانے میں ناکام ہوگئی تھی، جس کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ملتوی کردیے گئے تھے۔
اس وقت مولانا فضل الرحمان اہمیت اختیار کرگئے ہیں، حکمراں اتحاد اور اپوزیشن دونوں کی خواہش ہے کہ انہیں اپنے ساتھ ملایا جائے۔
اس سے پہلے مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے آئینی ترامیم کے لیے حکومت کا مسودہ مکمل مسترد کردیا ہے کیونکہ یہ کسی صورت قابل قبول اور قابل عمل نہیں۔