بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سپریم کورٹ میں چار ماہ میں کیسز کی تعداد کم ہوکر 52 ہزار 796 ہوگئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سپریم کورٹ میں گزشتہ چار ماہ میں زیرالتوا مقدمات میں سے ایک ہزار 182کیسز کم ہوئے ہیں۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق 31 جنوری 2022 کو زیرالتوا مقدمات کی تعداد 53 ہزار 964 تھی اور چار ماہ میں کیسز کی تعداد کم ہوکر 52ہزار 796 ہوگئی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران 6 ہزار 509 نئے کیسز داخل ہوئے جبکہ گزشتہ چار ماہ میں 7ہزار 691 مقدمات کے فیصلے ہوئے، گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 3ہزار 873 مقدمات زیادہ نمٹائے گئے۔