راولپنڈی: پاک فوج نے اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنس دانوں اور انجینئرز کو اعزازات سے نوازا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کی طرف سے نمایاں کارکردگی پر اعزازات عطا کیے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بہترین اور نمایاں کارکردگی پر اسٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے 35 سائنس دانوں اور انجینیئرز کو اعزازات دیے گئے۔
سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے سائنس دانوں اور انجینیئرز کو اعزاز دینے کی تقریب چکلالہ چھاونی میں ہوئی۔









