اسلام آباد( ممتازرپورٹ)وزیر مملکت برائے پٹرولیم مصدق ملک کی زخمی چہرے کے ساتھ جمعہ کی شام شاہدخاقان عباسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے بعد طرح طرح کی چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔بعض لوگوں نےاز راہ مذاق اسے گھریلولڑائی کا نتیجہ قرار دیا ۔جب کہ سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات بھی گردش کررہی ہیں کہ وزیر مملکت کی ایک جونئیر اہلکار کے ساتھ ہاتھاپائی ہوئی ۔سکیوریٹی اہلکاروں نے مذکورہ افسر کو قابو کر کے حراست میں لے لیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے تاہم اس کی کسی بھی ذریعے سے تصدیق نہ ہوسکی اور نہ ہی پولیس کی طرف سے اس کی کوئی تصدیق یا تردیدسامنے آئی ہے ۔عوامی حلقوں میں یہ تاثر بھی پایا جا رہا ہے کہ عوام حالیہ مہنگائی اور پیٹرول کے اضافے کے بعدا ب لوگ سری لنکا کے لوگوں کی طر ح حکمرانوں کے خلاف رد عمل کا اظہار کرنے پہ مجبور ہو رہے ہیں ۔
مصدق ملک کے زخمی چہر ےپر مختلف چہ مگوئیاں








