وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ تحریک فساد کے غنڈوں نے ابھی سے سڑکیں بند کرکے جلاؤ گھیراؤ شروع کردیا ہے۔
وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ اب ان پر ایکشن ہوگا تو یہ رونا شروع کردیں گے۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں مین بلیوارڈ گلبرگ پر دندنا رہے ہیں۔









