لاہور(ممتازنیوز)سموگ سے پہلے سموگ سے بچاﺅ کے لئے اقدامات کی رفتار مزید تیز ہوگئی
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ماحول دشمن بھٹوں کے خلاف آپریشن تیز کردیاگیا
پاکپتن، بہاولپور، حافظ آباد، شیخوپورہ سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں محکمہ ماحولیات نے بھٹے گرادئیے
مئی سے اگست تک کے چار ماہ کے دوران 231 بھٹے گرائے گئے
ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج اور سزائیں بھی ہوں گی
زگ زیگ ٹیکنالوجی نہ رکھنے والے بھٹوں کے خلاف آپریشن مزید تیز کیاجائے گا
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور عملے کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ماحول دشمن بھٹوں، زہریلے دھوئیں کی وجہ بننے والے تمام ذرائع کا سدباب اولین ترجیح ہے،سموگ کو ختم کرنے کے لئے سب کو اپنی زمہ داری سمجھنی ہو گی اور قانون پہ عمل کرنا ہو گا یہ زندگیوں کا معاملہ ہے۔









