بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بلاول بھٹوزرداری کوسالگرہ کی مبارکباد

لاہور(ممتازنیوز)چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو ان کی 36ویں سالگرہ پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت ،ورکرز ،صدر پاکستان آصف علی زرداری اور تمام اہل خانہ کو دل کی اتھا گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ،بلاول بھٹو زرداری نفرت اور تقسیم کی سیاست کو ختم کر کے نوجوانوں کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں،نوجوان قیادت ملک کے مسائل کو حل کرنے کا عزم اور حوصلہ رکھتی ہیں ،پوری قوم کو بلاول بھٹو زرداری کی قائدانہ صلاحیتوں پر فخر ہے،بلاول بھٹو زرداری پاکستانی عوام کی ترجمانی اور قیادت کا بھرپور جذبہ رکھتے ہیں ،میری نیک خواہشات بلاول بھٹو زرداری صاحب اور ان کے اعلی خانہ کے ساتھ ہیں ،بلاول بھٹو زرداری صاحب سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،جمہوریت اور جمہوری روایات کے فروغ کے لیے بلاول بھٹو زرداری کی کاوشیں لائق تحسین ہیں ،بلاول بھٹو زرداری نے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر کے مشن کو بخوبی اگے بڑھایا ہے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے ملک میں جمہوریت کے فروغ کے لیے بے شمار جانی قربانیاں دی ہیں بلاول بھٹو زرداری میں قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کی جھلک نظر آتی ہے،بلاول بھٹو زرداری کی سیاسی بصیرت قابل تحسین ہے ۔