وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنی حکومت اور اس کے حامیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کرسمس کے تحفے کے طور پر الیکٹرانک آلات کو قبول نہ کریں۔انہوں نے یہ مشورہ اس ہفتے لبنان میں حزب اللہ کے واکی ٹاکیز اور پیجر ڈیوائسز میں ہونے والے دھماکوں کے بعد دیا ہے۔
صدر مادورو نے ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والے ایک بیان میں کہا کہ “فون اور موبائل آلات سے ہوشیار رہیں”۔
مادورو نے تمام “ریاستی وزارتوں، اداروں اور کمپنیوں” سے بھی کہا کہ وہ “کرسمس کی تقریبات” کے دوران تحائف کے تبادلے کے لیے میں تیار کردہ دستکاری اور کھلونوں” کی خریداری کو ترجیح دیں۔
وینزویلا میں چھٹی منانے کی تاریخ کو ملک کی آبادی کے “اعزاز میں” یکم اکتوبر کر دیا گیا تھا جو 28 جولائی کو متنازعہ دوبارہ انتخابات کے بعد سے بدامنی کا شکار ہے۔
حزب اللہ کے ارکان کے زیر استعمال سینکڑوں پیجر ڈیوائسز اور وائرلیس کمیونیکیشن ڈیوائسز منگل اور بدھ کو لبنانی سرزمین پر ایک غیر معمولی حملے میں پھٹ گئے جس میں 37 افراد ہلاک اور تقریباً تین ہزار زخمی ہوئے۔
حزب اللہ اور لبنان نے اسرائیل پر ان آلات کو بوبی ٹریپ کرنے کا الزام لگایا، لیکن اسرائیل نے ان حملوں پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
“پیجر” دھماکوں کے بعد وینزویلا کے صدر کاشہریوں کومواصلاتی آلات سے متعلق محتاط رہنے کا مشورہ








