اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے سپین کے سفیر کو لاہور سے تعلق رکھنے والے چار سینئر صحافیوں کے پاسپورٹ بھیجتے ہوئے ا ن کے لئے ملٹی پل انٹریز کے حامل طویل مدتی ویزوں کی استدعا کی ہے ۔سپیکر پنجاب اسمبلی نے اپنے سرکاری لیٹر ہیڈ میں یہ بھی کہاہے کہ یہ صحافی رواں ماہ کے آخر میں سپین جانے کے خواہش مند ہیں۔خط میں استدعا کی گئی ہے کہ سفارتخانے کے قونصل سیکشن کو یہ ویزے جلد جاری کرنے استدعا کی جائے تاکہ یہ صحافی اپنے شیڈول کے تحت روانہ ہوسکیں۔
چوہدری پرویز الٰہی کی سپین کے سفیر سے چار صحافیوں کو ویزا دینے کی استدعا








