بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لوگوں کےلیے پینے کاپانی نہ کوئی ترقیاتی منصوبے،پی ٹی آئی حکومت گوادرمیں بری طرح ناکام ہوگئی،شہباز شریف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہاکہ مجھے پہلے سے کہیں زیادہ یقین ہے کہ پاکستان کی ترقی کا تعلق بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے ہے۔ اتحادی حکومت کا مقصد بلوچستان کی صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کے ساتھ مل کر آگے بڑھنے کے لیے مدد کرنا ہے۔

ہفتہ کواپنے ٹوئٹرپیغام میں وزیراعظم پاکستان کاکہناتھاکہ گوادر کے دورے کے دوران میں نے دیکھا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے گوادر کے لوگوں کو کس طرح بری طرح ناکام کیا۔ اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے باوجود گوادر پورٹ کے لیے بڑی قربانیاں دینے والے مقامی لوگوں کے پانی اور بجلی کے مسائل کے حل کا کوئی منصوبہ مکمل نہیں کر سکا،

انہوں نے مزیدکہاکہ گوادر کی بندرگاہ اور گوادر ہوائی اڈے کی تعمیر کا بھی یہی حال ہے۔ بندرگاہ پر کوئی ڈریجنگ نہیں کی گئی اور اس طرح کوئی بڑا کارگو جہاز لنگر انداز نہیں ہو سکتا۔ گوادر یونیورسٹی، ایئرپورٹ اور پینے کے صاف پانی کے لیے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کو جلد مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔