بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاکستان کی عوام نے انتشار ، فساد اور گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کردیا،مریم اورنگزیب

‎لاہور(ممتازنیوز)پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ مریم نواز کو خراجِ تحسین اور مبارکباد پیش کرتی ہوں،پنجاب اور پاکستان کی عوام نے انتشار ، فساد اور گالم گلوچ کی سیاست کو مسترد کیا ہے،مریم نواز کی کارکردگی ، عوامی ریلیف اور خدمت کی سیاست کا استقبال کیا ہے،مریم نواز نے امین گنڈا پور کی اسلاآباد میں غلیظ زبان کے باوجود لاہور جلسے میں آنے کی اجازت دی

‎مریم نواز نے وفاق کی اکائی کا احترام کرتے ہو خیبر پختونخواہ کے وزیراعلی کو پنجاب آنے دیا،امین گنڈا پور راستے میں خود رک رک کے بندوقوں سے غریبوں کی گاڑیوں کے شیشے توڑتے رہے‎امین گنڈا پور وقت پر جلسہ گاہ کیوں نہیں پہنچے ؟

سارا لاہور کھلا تھا ، جی ٹی روڈ کھلی تھی ، رنگ روڈ کھلی تھی ، موٹر وے
‎کھلا تھا اور آج اِن کی اوقات بھی کھل کے سامنے آ گئی تھی،ناکامی کا یقین ہو گیا ہے تو مریم نواز کے ساتھ کسان کو کسان کارڈ، نوجوانوں کو ای بائیکس، لیپ ٹاپ، ہمت کارڈ، مریضوں کو مفت دوائی دینے کا مقابلہ کریں،انتشار کی آگ ٹھنڈی ہوگئی ہو تو اپنی چھت اپنا گھر، سولر پینل، بجلی بلوں میں ریلیف دینے میں وزیر اعلی مریم نواز شریف کا مقابلہ کریں