بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسپیکر قومی اسمبلی کی شاہ زیب رند کو کراٹے کامبیٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباد

اسلام آباد(ممتازنیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند کو سنگاپور میں کراٹے کامبیٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیتنے پر مبارکباددی اورشاہ زیب رند کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ شاہ زیب رند کی لگن اور محنت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںشاہ زیب رند نے کراٹے کامبیٹ ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے،پوری قوم کو شاہ زیب رند کی کامیابی اور صلاحیتوں پر فخر ہے، پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،پاکستانی نوجوانوں نے دنیا بھر میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے، اسپیکر نے شاہ زیب رند کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے دعا کی۔