بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چھٹی نہ ملنے پر پولیس کانسٹیبل نے خود کو گولی مار لی

پنجاب کے ضلع وہاڑی کے شہر بورے والا میں ایک پولیس کانسٹیبل نے چھٹی نہ ملنے پر خود کو گولی مار لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق کانسٹیبل لئیق احمد نے خود کو سینے پر گولی ماری جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ لئیق احمد کام کے دباؤ اور چھٹی نہ ملنے پر دل برداشتہ تھا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی کانسٹیبل کو پہلے مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم حالت تشویش ناک ہونے پر ساہیوال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ لئیق احمد پنجاب کانسٹیبلری میں تعینات تھا۔