بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دہشتگردی کیخلاف پولیس فورس کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ،وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع سوات کے علاقے مالم جبہ میں پولیس موبائل پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس فورس کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے  حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحت یابی کی دعاء اور ان کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ  اس طرح کی بزدلانہ کارروائیاں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں ۔